ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ جاری رہا۔منگل کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ 6700 روپے فی تولہ کمی ہوئی۔سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی پر جیولرز اور صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شہر بھر کے صرافہ بازاروں میں آج سونا 6700 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 23 ہزار روپے کا ہوگیا اور بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے متعین ہے اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 12 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 83 ڈالر کی یکمشت کمی کے بعد فی اونس سونے 1954 ڈالر رہی۔

جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے مابین مفاہمتی فضا نے سونے کی منڈی کو گراکر رکھ دیا ہے۔ تاہم خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.

دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 26 پیسے پر بند ہوا،  فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آ سکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer