سبزہ زار میں جعلی ایگزیمپشن کے ذریعے تعمیرات کا انکشاف

سبزہ زار میں جعلی ایگزیمپشن کے ذریعے تعمیرات کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سبزہ زار(رضوان نقوی) سبزہ زار میں بوگس دستاویزات پر جعلی ایگزیمپشن کے ذریعے ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے تعمیرات کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کرکے متعلقہ ایل ڈی اے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

سبزہ زار میں بوگس دستاویزات پر جعلی ایگزیمپشن کے ذریعے تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر ایگزیمپشن میں جعلسازی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے جعلی کاغذات پر ایگزیمپشن حاصل کرنے کے معاملہ پر سورس رپورٹ پر تحقیقات شروع کی ہیں۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ریکارڈ میں جن افراد کے نام پر ایگزیمپشن ہوئی وہ ریکارڈ میں مالک ہی نہیں ہیں، ایل ڈی اے افسران نے سبزہ زار میں جعلی ایگزیمپشن پر تعمیرات کروائیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سبزہ زار پی بلاک پلاٹ نمبر 75، 76کی بوگس دستاویزات پر جعلسازی سے ایگزیمپشن ہوئی، پی بلاک پلاٹ نمبر 550، 551، 552 میں بھی جعلسازی سے ایگزیمپشن ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق بلاک ایچ ون پلاٹ نمبر21 پرجعلی ایگزیمپشن پر شادی ہال کی تعمیر جاری ہے، بلاک ایم پلاٹ نمبر 50پر بھی جعلسازی سے ایگزیمپشن حاصل کرکے تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے۔ پلاٹ نمبر 50 پر محکمانہ کارروائی میں جرم ثابت ہونے کے باوجود فائل کو دبا دیا گیا، اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے اسٹیٹ آفیسر شفقت، اسٹیٹ انسپکٹر ملک ذوالفقار، نصر اللہ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ریکارڈ کی چھان بین کرنے کے بعد اعلیٰ افسران کی مداخلت کا تعین کیا جائے گا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer