سٹی42:لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں بازار سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی خستہ حال تار لٹکنے لگی جس پر شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سبزازار میں بازار سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی لٹکتی تار مکینوں کے لیے عذاب بن گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے بجلی کے تاریں ایسے ہی لٹک رہی ہیں، کئی بار شارٹ سرکٹ بھی ہو چکے ہیں۔
شہریوں کی جانب سے بجلی کے تاروں کے نظام کو درست کرنے کی اپیل کردی۔