ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن مذاکرات: اسلام آباد میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت، شہریوں سے تعاون کی اپیل

امن مذاکرات: اسلام آباد میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت، شہریوں سے تعاون کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے پانچ اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا تسلسل، ایران امریکہ امن مذاکرات کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے کھنہ، شکرئیال، سنگجانی، ڈھوک پراچہ، نون ایریا، جھنگی سیداں، ملپور، سیکرٹریٹ ایریا اور ترلائی کے اطراف جبکہ راولپنڈی کے رتہ امرال، ڈھوک منگٹال، گنجمنڈی، سٹی صدر روڈ، صادق آباد، شکرئیال سروس روڈ، کلر سیداں اور مری، جہلم، چکوال اور اٹک کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ 

پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کا مشترکہ فریم ورک فعال ہے، اہم رہائشی آبادیوں، شہری کوریڈورز اور حساس مقامات پر نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ انٹیلیجنس بیسڈ اسکریننگ، رہائشی کوائف کی تصدیق اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ 

حکام کا مؤقف ہے کہ سیکیورٹی اور عوامی تحفظ کے لیے اقدامات مرحلہ وار جاری رہیں گے، شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں کھنہ، شکرئیال، سنگجانی، نون ایریا، ملپور اور ترلائی کے علاقوں میں سرچ اور اسکریننگ، رہائشی آبادیوں میں چیکنگ کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ ڈھوک پراچہ، جھنگی سیداں اور سیکرٹریٹ ایریا کے اطراف خصوصی ٹیمیں متحرک، نقل و حرکت اور رہائشی تفصیلات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں رتہ امرال، ڈھوک منگٹال، گنجمنڈی اور سٹی صدر روڈ کے گرد و نواح میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ صادق آباد اور شکرئیال سروس روڈ کے اطراف نگرانی میں اضافہ، داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ 

کلر سیداں اور اطراف میں سرچ اور ویری فکیشن سرگرمیاں جاری، رہائشی کوائف کی جانچ میں تیزی کردی گئی ہے۔ مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں مرحلہ وار کومبنگ آپریشنز، پولیس، ایلیٹ، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کی مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی سطح پر سرچ، نگرانی اور ریاستی کنٹرول کا مؤثر نفاذ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ کھنہ، شکرئیال اور سنگجانی کے علاقوں میں سرچ اور اسکریننگ، رہائشی آبادیوں میں چیکنگ جاری ہے۔ 

نون ایریا، جھنگی سیداں اور ملپور کے اطراف گھر گھر تصدیق، رہائشی معلومات اور نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ترلائی اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ چیکنگ، مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ ا سکے علاوہ رتہ امرال، ڈھوک منگٹال اور گنجمنڈی کے علاقوں میں داخلی پوائنٹس پر نگرانی سخت، شہری کوریڈورز میں مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ سٹی صدر روڈ، صادق آباد اور شکرئیال سروس روڈ کے اطراف سیکیورٹی الرٹ ہے۔