ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے تمام کیسزرپورٹ کئےجائیں،جہاں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں سپرے لازمی کرائیں،خواجہ عمران نذیر

ڈینگی کا خطرہ ؛ طالب علموں پرمشتمل ڈینگی والینٹئرفورس بنانے غور

 ڈینگی کے تمام کیسزرپورٹ کئےجائیں،جہاں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں سپرے لازمی کرائیں،خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈینگی  کا خطرہ پھیلنے لگا ؛ خواجہ عمران  نذیر  نے اہم  اجلاس میں ہدایات جاری کردیں 

صوبائی وزیرصحت وآبادی خواجہ عمران نذیرکی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ   ،ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ صوبائی دارلحکومت میں انسدادڈینگی کےحوالےسےتیاریوں اورکارروائیوں کا جائزہ لیا ۔ 
وزیرصحت نے  سرکاری اداروں اور دفاتر میں بھی ڈینگی سروے کرانے کی ہدایت کی ۔ وزیر صحت نے کہا ہرسرکاری ادارہ انسدادڈینگی کےحوالےسےفوکل پرسن نامزدکرے،سرکاری اداروں میں ڈینگی لاوراکی برآمدگی پرمتعلقہ افسرکیخلاف مقدمہ کا حکم  دے دیا ۔ 
انسداد ڈینگی کے تحت بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں، جس گھرسےڈینگی لاروابرآمدہووہاں ریڈ سٹکیرلگایاجائیگا،آنےوالےدنوں میں ڈینگی پھرحملہ آورہوسکتاہے،ڈینگی سرویلنس کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، اجلاس میں طالب علموں پرمشتمل ڈینگی والینٹئرفورس بنانےپربھی غور کیا گیا ۔ پرائیویٹ ہسپتالوں،جنرل پریٹیشنزسےبھی ڈینگی مریضوں کاڈیٹالیں،
تمام ڈی ڈی ایچ اوزاورسٹاف فیلڈمیں متحرک رہیں،ڈینگی کےحوالےسےتمام کیسزرپورٹ کئےجائیں۔
شہرکےگردونواح میں انسدادڈینگی کارروائیوں پرخصوصی توجہ دیں ۔ ڈینگی کے حوالے سے تمام حساس علاقوں میں سخت مانیٹرنگ کی جائے ۔جہاں ڈینگی لاروا یا مریض رپورٹ ہو وہاں سپرے لازمی کرائیں۔محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کوملیریاکےحوالےسےبھی الرٹ رہنےکی ہدایت کردی ۔
تمام ہاؤسنگ سوسائٹیزکوبھی اس آپریشن کاحصہ بنائیں.

ڈی سی نے کہا محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سےصورتحال کنٹرول ہے،انسدادڈینگی وملیریامہم کےدوران تمام ڈیٹاپورٹل پراپ لوڈکیاجائے،انسدادڈینگی مہم کاتھرڈپارٹی ویلیڈیشن کرایاجائیگا،

وزیرصحت نے حکم دیا مچھروں کی افزائش اورہاٹ سپاٹ ایریازمکمل کورکریں،انسدادمہم میں الائیڈمحکموں کی مکمل شمولیات یقینی بنائی جائے،عوام انسدادڈینگی مہم کےدوران ذمہ داری کاثبوت دیں،
ڈپٹی کمشنرکی اینٹی ڈینگی سکواڈکوفوڈچین،ہوٹلوں کاسروےکرانےکی ہدایت اور ٹائروں کےگودام،چھتیں اوردیگرکھلےمقامات کابھی سروےکرانے کی ہدایت کردی ۔