سٹی 42: وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے قومی قیادت کی شاندار سفارتی کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر ریلویز محمدحنیف عباسی نےکہا کہ اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کا مرکز بن چکا ہے امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کا مؤثر اور مثبت کردار نمایاں ہےآج دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز، اسلام آباد عالمی امن مذاکرات کا مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے مضبوط اور قابلِ اعتماد پل بن گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کو عالمی سطح پر غیر معمولی اعتماد اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت افروز اسٹریٹجک رہنمائی سے قومی سلامتی اور علاقائی استحکام کو نئی تقویت ملی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی متحرک اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کا عالمی تشخص مزید مستحکم ہوا ہےایران امریکہ کشیدگی میں نمایاں کمی، پاکستان کی متوازن اور کامیاب خارجہ پالیسی کا ثمر ہے اسلام آباد میں اہم مذاکرات، عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔
محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان نے خطے کو ممکنہ کشیدگی سے بچا کر امن کا پرچم سربلند کر دیا پاکستان ایک ذمہ دار، باوقار اور مؤثر ثالث کے طور پر عالمی سطح پر ابھر کر سامنے آ گیا اسلام آباد کی سفارتی کامیابیاں خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب اہم سنگِ میل ہیں پاکستان مستقبل میں بھی امن، ترقی اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے۔