ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار کونسل کی آج صوبہ بھر میں وکلاء کی ہڑتال کی کال

پنجاب بار کونسل کی آج صوبہ بھر میں وکلاء کی ہڑتال کی کال
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل نے وکیل ذیشان شبیر ڈھڈھی کے قتل کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آج صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ واقعے کے مرکزی ملزم، سابق ایس ایچ او رائے ساجد حسین، تاحال گرفتار نہیں ہو سکا اور مبینہ طور پر حراست سے فرار بھی ہو گیا ہے، جس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر کے خلاف وکلاء سراپا احتجاج ہیں اور پنجاب بار کونسل نے چیف جسٹس اور حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بار کونسل کے مطابق ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

دوسری جانب سائلین نے ہڑتال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مقدمات التواء کا شکار ہوتے ہیں، لہٰذا وکلاء کو احتجاج کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔