وقاص احمد : غالب مارکیٹ میں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دیکر شہری کو لوٹ لیا گیا3افراد نے شہری کو دھمکا کر 3 لاکھ 40ہزار روپے بھتہ وصول کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان عمیر عاطف،محمد عاشق اور یاسر رفیق نے شہری شاہد کو فون کرکے بلوایا اور پیسے لینے کیلئے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی کی تو شاہد طفیل نے اکائونٹ سے 2لاکھ 40ہزار ملزم یاسر کے اکائونٹ میں منتقل کیے اورایک لاکھ نقد ملزم عمیر کو دئیے۔
ملزمان موقع سے پیسے لیکر فرار ہوگئے تھے پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔