ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پولیس مشقیں، فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا مظاہرہ

لاہور میں پولیس مشقیں، فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے سِول لائنز ڈویژن پولیس کی ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا مقصدپولیس ریسپانس و دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ہمہ وقت الرٹ رہنا شامل تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سِول لائنز کی زیرنگرانی 90 شاہراہِ قائد اعظم میں موک ایکسرسائز کی گئی جس میں سِول لائن پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ ،ریسکیو ، ایلیٹ فورس ودیگر سکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔

ترجمان پولیس نے بتایا مشقوں میں فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،جس میں پولیس ریسپانس و دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں ودیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا۔