ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں فائر سیفٹی اقدامات سے متعلق دائر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
درخواست پر سماعت عالیہ نیلم، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، 14 اپریل کو کریں گی۔
عدالت کی جانب سے وفاقی اور پنجاب حکومت سے فائر سیفٹی پالیسی سے متعلق رپورٹ طلب کی جا چکی ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے متعلقہ محکموں کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی تھی، جبکہ جواب جمع نہ کرانے والے محکموں کے ڈی جیز کو طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔
سماعت کے موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پی ڈی ایم اے پنجاب، محکمہ ماحولیات پنجاب، ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان عدالت میں پیش ہوں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر پیش ہوں گے۔