ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگوں کی سپلائی ناکام ،کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمد

 پتنگوں کی سپلائی ناکام ،کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں پولیس نے پتنگوں کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی بڑی کھیپ کے ساتھ ملزم گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتےہوئےکیمیکل ڈور اور پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمدکرلی ملزم دیگر صوبوں سے پتنگیں لاہور فروخت کرنے کیلئے لایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم زین علی سے 80 پتنگیں اور 35 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کےتفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔