ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر لاکھوں بٹورنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں شہری کو یو کے ورک ویزہ کا جھانسہ دیکر 17 لاکھ سے زائد رقم بٹورنے والا ملزم ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نےمائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نبیل وارث نے شہری کویوکے ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 17 لاکھ 48 ہزار روپے ہتھیائے تھے، گرفتار ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصےسے مطلوب تھا جس کی گرفتاری کےبعد مزیدتفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔