ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند،مزید کمی کی جائے:عوام

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند،مزید کمی کی جائے:عوام
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام نے خیر مقدم کرتے ہوئے قیمتیں مزید کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عوام نے کہا کہ کھانے پینے سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے روزمرہ اخراجات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور مہنگائی بدستور برقرار ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ کمی محض رسمی اقدام محسوس ہوتی ہے اور اس کا عملی فائدہ عوام تک منتقل نہیں ہو رہا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل 135 اور پیٹرول پر 12 روپے سستا کردیا۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 135 روپے کی کمی کے بعد ڈیزل 520 کے بجائے 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 12 روپے کی کمی کے بعد 378 روپے سے کم ہوکر 366 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔