ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور اوورسیلنگ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور اوورسیلنگ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں بارے اجلاس کی صدارت، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب بھی ہمراہ تھے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری و دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیوں کی تعداد 400 سے زائد،70 سے زائد نئی درخواستیں موصول ہیں، صوبائی دارالحکومت میں عرصہ دراز سے آباد غیر قانونی سکیموں کی تعداد 200 کے قریب ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی منظوری کیلئے ون ونڈو آپریشن بنانے اور آئی ٹی بیسڈ ریفارمز کی ہدایات جاری، بعد ازاں وزیر ہاؤسنگ کی بورڈ آف ریونیو میں سابق وفاقی وزیر و پیٹرن انچیف ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) گوہر اعجاز سمیت دیگر اراکین سے ملاقات کی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید،سیکرٹری ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) نارتھ ریجن ایس ایم نبیل اور دیگر ممبران کی شرکت کی، اوور سیلنگ کرنیوالی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف اقدامات بارے مجوزہ حکومتی اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈویلپمنٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز سے مل کر پرائیویٹ سکیموں میں اوورسیلنگ کی روک تھام بارے ٹھوس میکانزم جلد بنانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سیز ختم کیے جائیں، صوبہ بھر میں سوسائٹیوں کی ریگولیشن و منظوری کیلئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سسٹم سے استفادہ کیا جائے گا، منظور شدہ اراضی سے زائد پلاٹس فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔

غریب شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے اور ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر لوٹنے والوں کی نشان دہی کی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف غریب کا ایک پیسہ بھی ضائع ہونے پر سخت نالاں ہیں۔

پرائیویٹ سکیموں میں اوورسیلنگ روکنے اور عام شہری سے فراڈ اور دھوکہ دہی پیسے لینے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پیلرا، نمائندہ ہاؤسنگ، ریونیو اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔