سٹی42: رواں ماہ سونے کی فی تولہ قیمت میں5 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق خالص 24قیراط فی تولہ سونا 5,000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
22قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 12 ہزار 125 روپے جبکہ 21قیراط سونا 2 لاکھ 97 ہزار 938 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافہ اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کو قرار دیا جا رہا ہے۔