ملک اشرف : معمولی تنازعہ پر قتل کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم محبوب عرف جانو کی اپیل خارج کردی ،دو رکنی بینچ نے مجرم محبوب عرف جانو سزائے موت کے فیصلے کو عمر قید میں تبدیل کردیا.
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی خضرحیات کی اپیل پر حکم جاری کیا ،مجرم پر چودہ نومبر دوہزار اٹھارہ میں مقصود جاوید کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہوا ،ٹھیکری والا ضلع فیصل آباد پولیس نے ملزم کے خلاف 2018 میں مقدمہ درج کیا ،مجرم محبوب عرف جانو پر معمولی جھگڑے کے عوض مقصود جاوید کو قتل کرنے کا الزام ہے، ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا ، مجرم نے پھانسی کی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، دو رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد وجہ عناد اور آلہ قتل کی ریکوری ثابت نہ ہونے پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا.