ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ملازمین اور مسافروں کی صحت کے تحفظ کیلئے فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام

ریلوے ملازمین اور مسافروں کی صحت کے تحفظ کیلئے فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: ریلوے ملازمین اور مسافروں کی صحت کا تحفظ, پنجاب کے 73 ریلوے اسٹیشنز پر 352 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ, دوران چیکنگ ایک فوڈ پوائنٹ ،47 کو 6 لاکھ 65 ہزار کے جرمانے عائدکئے گئے۔
235فوڈ پوائنٹس کو تفصیلی اصلاحی نوٹس جاری، 2 من ایکسپائر اشیاء ،ڈرنکس تلف کی گئیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سے ملاقات کی۔
ٹرین کیفے، کینٹین ،ریلوے سٹیشنز پر فوڈ پوائنٹس کی روزانہ ر چیکنگ کالائحہ عمل تیار کرنے ہدایت کی،ریلوے سٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس کو فوڈ سیفٹی ایس او پیز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی، پہلے مرحلےمیں فوڈ پوائنٹس کو لائسنس، ٹریننگ ،میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری ہونگے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ایکسپائرڈرنکس برآمدہونےپرایک فوڈپوائنٹ کو بند کر دیا گیا ، فوڈ پوائنٹس پر آئل تبدیلی ، فوڈسٹوریج ،اشیاء پر ایکسپائری مدت کی چیکنگ کی گئی۔

ریلوے سٹیشن ،ٹرین میں ملنے کھانے کی مکمل ٹریسیبیلٹی یقینی بنائی جائے گی،پنجاب فوڈاتھارٹی ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایاجائےگا۔

سٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس ،ٹرین کیفے، کینٹین کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا،تمام فوڈ پوائنٹس کو تفصیلی ایس او پیز پر مشتمل بروشرز بھی تقسیم کیے گئے۔