ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کو تشدد سے بچانے کے لئے ہیلپ لائن اپریل میں شروع ہو گی

Violence against women, crimes against women, torture victims, helpline 1737, Lahore, Social Welfare Department Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  خواتین کے تحفظ کیلئے سی ایم پنجاب پروٹیکشن ہیلپ لائن اپریل میں ہی لانچ کر دی جائے گی۔
سوشل ویلفیئر  ڈیپارٹمنٹ نے عید کے موقع پر خواتین کے تحفظ کیلئے 1737 ہیلپ لائن کا رواں ماہ میں افتتاح کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.  ذرائع کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے ریکسیو کے لئے 1737 ہیلپ لائن پر آنے والی کالز پر رئیل ٹائم رسپانس کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ 

سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نے  گھریلو ملازم بچیوں کے خلاف تشدد کے تدارک کے لئے مزید سخت قوانین بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہونے کی صورت میں دیگر اداروں کی بھی مدد لی جائے گی۔ اس ہیلپ لائن کی مدد سے حاصل ہونے والی معلومات پر مخصوص عملہ فوری حرکت میں آئے گا ۔