حسن علی کی بیٹی کی پہلی جھلک، نام بھی رکھ لیا

حسن علی کی بیٹی کی پہلی جھلک، نام بھی رکھ لیا
کیپشن: Hassan Ali & Samia Arzu
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کی اہلیہ کو اللہ نےبیٹی کی رحمت سے نوازا،جس کی اطلاع حسن علی نے ٹویٹر کے ذریعے دی، اب اس ننھی پری کی ایک تصویر وائرل کرتے انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی بیٹی کانام رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلر حسن علی بیٹی کے باپ بن گئے، گزشتہ ہفتے ان کی  اہلیہ سامعہ آرزو کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، قومی کرکٹر نے بیٹی کی پیدائش کی خبر کے بارے ٹویٹر کے ذریعے بتایا،ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ  ” الحمدو للہ ، اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے ، ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اللہ میری بیٹی کے تمام شاندار خوابوں کو زندگی میں پورا فرمائے ، آمین ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیئے گا۔

اب حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ آرزو نے بیٹی کا نام رکھ دیا۔حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ننھی پری کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔سامعہ آرزو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنی فیملی میں خوش آمدید! حیلینا حسن علی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ نے 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے شادی کی تھی۔ قومی کرکٹر حسن علی سوشل میڈیا سائٹس پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور اکثر اوقات ٹک ٹاک پر بھی نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer