قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی باپ بن گئے 

Hassan ali
کیپشن: Hassan ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے۔ باﺅلر حسن علی نے یہ خوشخبر ی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلر حسن علی نے یہ خوشخبر ی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ” الحمدو للہ ، اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے ، ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، اللہ میری بیٹی کے تمام شاندار خوابوں کو زندگی میں پورا فرمائے ، آمین ، ہمیں اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیئے گا۔


یاد رہے کہ قومی کرکٹ نے 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے شادی کی تھی۔ قومی کرکٹر حسن علی سوشل میڈیا سائٹس پر کافی ایکٹو رہتے ہیں اور اکثر اوقات ٹک ٹاک پر بھی نظر آتے ہیں۔