کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں: پرویزالہٰی

کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں: پرویزالہٰی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کہتے ہیں ، کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ن لیگ کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ملاقات کی۔ لیگی رہنماوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے تدارک کیلئے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر چودھری پرویزالہٰی کومبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر بحیثیت قوم اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے، ہمارے بزرگوں اور چودھری صاحبان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا، اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ  کورونا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کورونا کے حملوں میں شدت آرہی ہے۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 2ہزار 700سے بڑھ گئی۔ میکسیکو میں مزید 39 ہلاکتیں، امریکا میں 18ہزار 747 ،اٹلی میں 18ہزار849،فرانس میں 13ہزار 197، چین میں مزید 3 افراد جان سے گئے ،تعداد 3ہزار 339 ہو گئی ،برازیل میں مزید 6 ،نیوزی لینڈ میں 2 ہلاکتیں، بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 40 ہلاکتیں جبکہ ترکی میں ایک دن کے دوران 98 ہلاکتیں ہويیں۔

پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ ہلاکتیں جس کے بعد تعداد بڑھ کر 71 ہو گئی ہے.