ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی ٹی بی نے "رہبر ایپ " تیار کر لی

پی آئی ٹی بی نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے " رہبر ایپ " تیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق رہبر ایپ کا ابتدائی ورژن ٹیسٹ رن کے لئے پلے سٹور پر اپ لوڈ کر دیا گیا، رہبر ایپ میں کورونا سے متعلق تمام معلومات شامل کی گئی ہیں، رہبر ایپ میں پھلوں، سبزیوں اور اشیائے خورونوش کے ریٹس بھی شامل کر دئیے گئے,علاوہ ازیں رہبر ایپ سے سوال و جواب کی صورت میں معلومات حاصل کی جا سکے گی،اگلے فیز میں پنجاب حکومت کے متعلق مزید معلومات شامل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں لاعلاج کورونا وائرس کی وجہ سے ملازمین بھی پریشان ہیں، کاروبار متاثرہوکررہ گیا ہے، ایسےحالات میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری افسران اب مخصوص سرکاری دفاتر کی بجائے اپنے گھر‘ گاڑی کسی بھی مقام سے کسی بھی وقت اپنے کمپیوٹر‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل یا آئی پیڈ کے ذریعے ویڈیو میٹنگز میں شرکت کر سکیں گے۔

 اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان کی زیرصدارت ویڈیو میٹنگ اسی سسٹم کے تحت منعقد ہوئی،اس سہولت کا مقصد کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی مشکلات کے باوجود سرکاری امور کی انجام دہی کا تسلسل بلارکاوٹ ممکن بنانا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer