ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کی خواجہ برادران کو مبارکباد

شہبازشریف کی خواجہ برادران کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) ن لیگ کے صدرمیاں شہبازشریف نے خواجہ برادران سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورانہیں رہائی پرمبارکباد دی,میاں شہبازشریف نے اپنےحلقہ انتخاب نتھاسنگھ گاؤں کا بھی دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  ڈیفنس میں خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی رہائشگاہ پہنچے،انہوں نےخواجہ برادران کوان کی رہائی پرمبارکباددیتے ہوئےکہاکہ خواجہ برادران پرپارٹی کو فخر ہے،انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا گیا,صدرمسلم لیگ ن اس سےقبل اپنےحلقہ نتھاسنگھ گاوں بھی پہنچے.

ان کاکہناتھاکہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لیےمسلم لیگ ن ہرممکن اقدامات کررہی ہے, شہبازشریف نے کہا کہ لیگی رہنماوں اورارکان اسمبلی کوہدایت کی ہےکہ مشکل کے اس وقت میں مستحق افراد کی مدد کریں,شہری کوروناوائرس سےبچاوکےلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں,میاں شہبازشریف لندن سے پاکستان واپس آنےکےبعدخود ساختہ قرنطینہ میں تھے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قرنطینہ ختم کردیا, لندن واپسی کے 19 روز بعد حلقے کے دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور پارٹی کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔

ان کاکہناتھاکہ کورونا وائرس کی روک تھام کےلیےاپوزیشن میں ہونےکےباوجود تمام ترکاوشیں جاری رکھیں گے،عوام کی جان کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں,انہوں نے حلقے کے عوام سے ان کے مسائل دریافت کیے اور مقامی اراکین اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کو علاقے میں راشن تقسیم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

میاں شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ  ملک بھر میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ہدایت پر حلقوں میں راشن کی تقسیم اور اشیائے ضرورت کی تقسیم جاری ہے, یہ تقسیم بغیر کسی نمود و نمائش کے جاری رکھی جائے اور یونین کونسل کی سطح پر اصل مستحقین تک امداد پہنچائی جائے.

علاوہ ازیں صدر ن لیگ شہبازشریف نے امدادی کاموں سے متعلق اجلاس طلب کر لیا,شہباز شریف آج 2 بجے پارٹی کی فلاحی، امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے,وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ویڈیولنک سے شرکت کریں گے.

واضح رہے کہ وطن واپسی سے قبل اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک قیدِ ناحق گزارنے والے بے گناہوں کو آج انصاف ملا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer