ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی سے جڑی ہیں: علی پرویز ملک

پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی سے جڑی ہیں: علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار خیال کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو آج کراچی پہنچ رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ قطر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات میں بہتری کے ساتھ ایل این جی سپلائی میں بھرپور تعاون کرے گا۔