ویب ڈیسک: وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ہوں گے، جن میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہی ہے۔ اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جا رہا بلکہ ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جا رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔