ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن میں نئی تقرریاں، وزیراعظم کی آئینی طریقہ کار پر عمل کی اپوزیشن لیڈر کو یقین دہانی

الیکشن کمیشن میں نئی تقرریاں، وزیراعظم کی آئینی طریقہ کار پر عمل کی اپوزیشن لیڈر کو یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا تحریری جواب دے دیا، جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا خط محمود خان اچکزئی کو موصول ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے خط لکھا تھا جبکہ محمود خان اچکزئی سے رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی تھی، جس میں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اس وقت کوئٹہ میں ہیں اور دو تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد وہ وزیراعظم کے خط پر پی ٹی آئی کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

محمود خان اچکزئی وزیراعظم کے خط پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی اعتماد میں لیں گے۔