ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے گرفتار 2 کارکنان کو سزا سنا دی گئی

26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے گرفتار 2 کارکنان کو سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج دو مقدمات میں دو ملزمان کو سزا سنادی ۔

ملزمان میں نوشہرہ کے سعیدالحق اور عمرزادہ شامل ہیں، دونوں ملزمان تھانہ ٹیکسلا کے دو مقدمات میں نامزد تھے، ملزمان نے عدالت میں اپنے اپنے اقبالی بیانات جمع کرادیئے۔

ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت کو بتایا وہ پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر احتجاج میں شامل ہوئے، ملزمان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی درخواست کردی،ملزمان نے اقبالی بیان میں عدالت کو بتایا وہ غریب مزدور لوگ ہیں رعایت دی جائے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو چار چار ماہ قید اور 15/15 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

ملزمان کے خلاف جھلاو، گھیراو، پولیس سے مزاحمت اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج تھے،فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنایا۔