(سٹی42)عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 462336 روپے پر آ گیا،دس گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 396378 روپے ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کم ہو کر 7124 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4398 ڈالر کا ہو گیا۔