ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہفتے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے4 لاکھ 24 ہزار 884 انسپکشنز

ایک ہفتے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے4 لاکھ 24 ہزار 884 انسپکشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: محکمہ فوڈ سیفٹی نے 31 اگست سے 6 ستمبر تک پرائس کنٹرول کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 4 لاکھ 24 ہزار 884 انسپکشنز کیں۔

رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران اوور چارجنگ کے 20 ہزار 718 کیسز رپورٹ ہوئے، جن پر 12 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی فہرستیں آویزاں نہ کرنے کی 1,918 خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں  پرائس کنٹرول کارروائیوں کے دوران 81 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ 211 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

محکمہ فوڈ کے مطابق روٹی کی قیمتوں کی چیکنگ کے دوران 72 ہزار 316 انسپکشنز کی گئیں۔ زائد قیمت وصول کرنے کے 5 ہزار 221 کیسز رپورٹ ہوئے، جن پر 8 لاکھ 32 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے پر 28 مقدمات درج اور 93 افراد گرفتار کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گرام پلس کی اوور چارجنگ کے 826 کیسز سامنے آئے، جن پر 4 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوا۔ چاول کی اوور چارجنگ کے 849 کیسز رپورٹ ہوئے اور 89 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹماٹر کی اوور چارجنگ کے 894 کیسز سامنے آئے، جن پر ایک لاکھ 35 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ پیاز کی اوور چارجنگ کے 599 کیسز رپورٹ ہوئے اور 66 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ فوڈ کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 73 ہزار 585 انسپکشنز مکمل کی گئیں اور پنجاب بھر کی 405 مارکیٹوں میں چھاپے مارے گئے۔

سیکریٹری فوڈ ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران اوور چارجنگ کے 1,475 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پیرا فورس کی جانب سے اوور چارجنگ پر 66 لاکھ 89 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔