ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا پی ایچ ایز کی مشینری تبدیل اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پی ایچ ایز کی مشینری تبدیل اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درِ نایاب:  پنجاب حکومت نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز (پی ایچ ایز) کی پرانی مشینری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 لاہور سمیت حال ہی میں قائم دیگر اضلاع کے پی ایچ ایز کی مشینری بھی تبدیل کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسٹینڈرڈ اور اعلیٰ برانڈ کی مشینری کی پروکیورمنٹ کے لیے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور پی ایچ اے کے لیے جدید مشینری، واٹر باؤزرز اور ٹرالیاں خریدی جائیں گی۔

حکام کے مطابق لاہور کی طرز پر پورے پنجاب کے پی ایچ ایز کی مشینری کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے نامور برانڈز کی مشینری پروکیور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صرف لاہور پی ایچ اے میں بوسیدہ مشینری کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے مشینری کی لاگت اور پروکیورمنٹ پلان پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔