( طیب سیف )پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاجی پلان شروع ہونے سے پہلے ہی اختلافات کا شکارہوگیا۔
پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال سے پہلے اپوزیشن اتحاد کو اعتماد میں ہی نہیں لیا جس کے باعث محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس اپنے چیمبر تک محدود ہو گئے۔
تحریک تحفظ آئین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرنے پر اسد قیصر علامہ راجہ ناصر عباس کو منانے پہنچے،اسد قیصر نے ملاقات کر کے پہلی باضابطہ دعوت اور رسمی مشاورت بھی کی۔
بیرسٹر گوہر ، سلمان اکرم راجہ اور سہیل آفریدی کی جانب سے دونوں اپوزیشن لیڈروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔