ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت آج ہوگی

پرویز الہٰی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت آج ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔

 احتساب عدالت کے جج رانا عارف ریفرنس پر سماعت کریں گے۔

  سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوں گے۔

 عدالت نے نیب کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

  سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔

 پرویز الہٰی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔