ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون: شیڈول اور سکواڈز کا اعلان

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں 8 ٹیمیں آمنے سامنے، فائنل کی تاریخ بھی بتا دی گئی ہے

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون: شیڈول اور سکواڈز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا، جس میں آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد، پشاور سٹیڈیم اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی کو میچز کی میزبانی کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں 7 راؤنڈز کھیلے جائیں گے، ہر راؤنڈ میں 4 فرسٹ کلاس میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 28 چار روزہ اور ایک پانچ روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلیوشنز، اوجی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔