ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم حسن زاہد کی ضمانت خارج ،جیل منتقل

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم حسن زاہد کی ضمانت خارج ،جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے کیس میں اہم پیشرفت, ملزم حسن زاہد کی اغوا کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سامعہ حجاب کیس میں نامزد ملزم حسن زاہد کو ایک نئے مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا ہے۔ اغوا کے مقدمے میں پولیس نے عدالت سے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے علاوہ دھمکیوں اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں عدالت نے 2 دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے موبائل فون، گاڑی اور اسلحہ برآمد کیا جائے گا، جبکہ اس کی نشاندہی پر دیگر ملوث افراد کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سامعہ حجاب، مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی قریبی دوست ہیں، اور انہوں نے اپنے مبینہ اغوا کی کوشش سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔ ان کے مطابق، سابق منگیتر حسن زاہد نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ وہ انہیں اپنے گھر کے بیسمنٹ میں بند کر دے گا، جہاں سے کوئی انہیں نہیں ڈھونڈ سکے گا۔

سامعہ نے مزید بتایا کہ حسن زاہد لاہور میں رہائش پذیر ہے اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ ان کی دوستی چھ ماہ قبل شروع ہوئی، جس کے کچھ عرصے بعد منگنی بھی طے پا گئی تھی۔ تاہم، ثنا یوسف کے قتل کے بعد سامعہ کے رویے میں تبدیلی آئی، اور حسن زاہد کے مبینہ طور پر پرتشدد رویے کا آغاز ہوا۔