ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ کا  شوہر  سے علیحدگی کا اعلان

معروف اداکارہ کا  شوہر  سے علیحدگی کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ٹک ٹاکر ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

ایمن زمان ایک ورسٹائل اور باصلاحیت ماڈل، سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ ہیں، جنہیں جنت سے آگئے، چندا، بےلگام، ہانیہ، کچا دھاگا، انعامِ محبت اور سوتیلی ممتا جیسے ڈراموں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک پر 7.6 ملین اور انسٹاگرام پر 1.5 ملین فالوورز رکھنے والی ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑلیا جب اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا سے شادی کی تصاویر و ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔

 حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں ان کے فالوورز نے ان کی اور مجتبیٰ لاکھانی کی علیحدگی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے، ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایمن زمان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مجتبیٰ لاکھانی کا نام لیے بغیر ان پر دھوکے دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

 دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی نے دعویٰ کیا کہ ان کا رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی کاغذی کارروائی نہیں ہوئی ہے اس لیے ابھی یہ رشتہ ختم نہیں ہوا اور کس نے کس کو دھوکا دیا یہ خدا بہتر جانتا ہے۔