ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر

سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کی ہیں۔ لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان ٹرینوں کے مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

کراچی ایکسپریس کی منسوخی کے بعد، قراقرم ایکسپریس لاہور سے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ گرین لائن ایکسپریس رات 12 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جو کہ 3 گھنٹے 10 منٹ کی تاخیر ہے۔

کراچی جانے والی قراقرم، پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، اور رحمان بابا ایکسپریس اب لاہور کے بجائے ساہیوال کے راستے کراچی روانہ ہوں گی۔ اسی طرح، کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس، ملت ایکسپریس، اور رحمان بابا ایکسپریس بھی ساہیوال کے راستے لاہور پہنچیں گی۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹرین کے شیڈول کی تصدیق کے لیے ریلوے ہیلپ لائن یا مقامی اسٹیشن سے رابطہ کریں۔