ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست، جمع کروانے کے لئے دو روز کی مہلت

جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست، جمع کروانے کے لئے دو روز کی مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جمشید دستی کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لئے دو روز کی مہلت دے دی ، تین رکنی بنچ نے ریمارکس دئیے کہ سولہ ستمبر سے کیا کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی.

لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے تحریک انصاف کے رہنماء جمشید دستی کی الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق بھی شامل تھے۔سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی اور یہ بھی حکم دیا کہ فریقین کے جمع کرائے گئے جوابات کی نقول درخواست گزار کے وکلاء کو فراہم کی جائیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل آفس کو بھی تحریری جواب داخل کرنے کے لیے مہلت دے دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصراحمد مرزا عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اٹارنی جنرل سے مزید ہدایات لینے کے لیے وقت درکار ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ "آئندہ سماعت تک آپ اٹارنی جنرل سے تحریری دلائل لے لیں۔"سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے واضح کیا کہ پہلے ہی کافی وقت گزر چکا ہے، لہٰذا آئندہ منگل سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

 

Ansa Awais

Content Writer