ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی

 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی کردی.

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ تاہم درخواست گزاران اور ان کے وکلاء کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کیس کی سماعت کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور سمیع اللہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر ہوئی۔ کرنل (ر) مبشر جاوید نے 18 جولائی 2023 کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواستوں میں پنجاب حکومت، سیکرٹری بلدیات اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔،ذرائع کے مطابق درخواست گزار کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے ایک وکیل صاحب ہائیکورٹ کے جج بن چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں عام شہری کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نو منتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں ، درخواست میں عدالت سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے
 

Ansa Awais

Content Writer