فلموں سے متاثر ہو کر رکشے میں پستول لیکر گھومنے والا نوجوان گرفتار

فلموں سے متاثر ہو کر رکشے میں پستول لیکر گھومنے والا نوجوان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: فلموں سے متاثر ہو کر لوڈر  رکشے میں پستول لے کر گھومنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور کریم بلاک مارکیٹ سگنل پر روکا گیا تو وہ فلموں کی طرح ڈائیلاگ بولنے لگا جس پرٹریفک پولیس نے ملزم کو پستول اور  رکشے سمیت تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

دوسری جانب ترجمان سی آئی اے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  لاہور میں عوام میں خوف ہراس پھیلانے والے دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان ٹک ٹاکرز سوشل میڈیا ایپ پر اسلحے والی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے 7 پستول اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان ٹک ٹاکرز سوشل میڈیا ایپ پر اسلحے والی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے 7 پستول اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer