میں زندہ ہوں، معروف اداکار نے موت کی افواہوں کی تردید کر دی  

 میں زندہ ہوں، معروف اداکار نے موت کی افواہوں کی تردید کر دی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور  اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی وفات کی افواہوں کی تردید کر دی اور کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور  زندہ ہوں۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے موبائل پر ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں خاتون عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی تھی۔

ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

 
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں، نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلائی ، پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں‘۔

 عدنان صدیقی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے، اگلی بار  ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیں'۔

اداکار نے لکھا کہ 'میں تحریری طور پریادگاری پیغام کے ساتھ خبر کی تصدیق کے لیے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو  آؤں گا، آخر کار آپ کی صحافت بہت اعلیٰ ہے‘۔