(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو میں مدمقابل آئیں گی تاہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سری لنکا میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سری لنکا نےکل60فیصد تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میچ کے دوران بارش کا امکان 60 فیصد ہے تاہم گزشتہ روز کولمبو میں سورج نکلا رہا۔