(ویب ڈیسک) فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ،جسٹس بابر ستار نے سلیم اللہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، درخواست میں ٹی وی شو میں کہے گئے الفاظ پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلوں پر محض تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی، فیصلے پرتنقید بھلے غلط فہمی پر مبنی ہو، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنتی۔
فواد چوہدری کے خلاف درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست مسترد کی جاتی ہے، جسٹس بابر ستار نے سلیم اللہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔