(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس میں التوا مانگنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔
اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ جلسوں میں مصروفیات کے باعث عمران خان پیش نہیں ہو سکتے۔
ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے التوا مانگنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔