ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا

Rana Sanaullah
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وزیر داخلہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کے وکیل کی جانب سے درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی کہ وزیر داخلہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت حاضر نہیں ہو سکتے، اس لیے ایک روز کیلئے حاضری سے معافی  دی جائے۔

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے اکاونٹ منجمند کرنے کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔