دہشت گردی کا مقدمہ؛ عمران خان نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان جمع کرادیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی دفعہ کے تحت درج مقدمہ میں اپنا بیان وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کو جمع کرادیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کوگرفتار کرکے تشدد کانشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرمیں نے پرامن شرکت کی۔

عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو کچھ تقریر میں کہانہ تو دہشت گردی کے زمرے میں آتاہے نہ ہی میرا کہنے کا ایسا مقصد تھا، پولیس نے امپورٹڈ حکومت کے پریشر میں آکر نہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی بے شمارجھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔

عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا میں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا جس سے انتشارپھیلا ہو، سیاسی مخالفین کے کہنے پرپولیس نے حکومت کی ملی بھگت سے جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا، میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔