پی آئی اے کا نجف، بغداد اور دمشق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے کا نجف، بغداد اور دمشق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان
کیپشن: PIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پی آئی اے کا نجف، بغداد اور دمشق کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان، پروازیں لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد روانہ ہو گی۔ لاہور سے 3 پروازیں نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہو گی جبکہ اسلام آباد سے ایک پرواز نجف روانہ ہو گی۔ پروازوں کا آغاز 17 ستمبر سے ہو گا اور 24 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پر پی آئی اے زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی پروازیں چلاتی ہے۔ قومی ایئر لائن زائرین کو مقام مقدسہ پہچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔