ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف الیکشن کمشنر عہدہ چھوڑیں، الیکشن لڑیں، فواد چودھری نے مشورہ دیدیا

چیف الیکشن کمشنر عہدہ چھوڑیں، الیکشن لڑیں، فواد چودھری نے مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کو اپوزیشن کا ’ماؤتھ پیس‘ اور ’آلہ کار‘ قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد میں بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اگر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو میں انہیں دعوت دیتا ہوں وہ عہدہ چھوڑیں اور الیکشن لڑیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات عجیب و غریب ہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ذہنی بونوں پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ایک ہی ہنر آتا ہے کہ مقدمات میں تاریخ کیسے لیں۔انہوں نے کہا کہ قانون بنانے کا اختیار پالیمان کے پاس ہے۔