پی سی بی نے ٹیم منیجرز کی بھی موجیں کرا دیں

پی سی بی نے ٹیم منیجرز کی بھی موجیں کرا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافط شہباز علی) ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-2021 میں کھلاڑیوں ،کوچز اور سپورٹ سٹاف کے ساتھ ساتھ منیجرز کے بھی وارے نیارے ہوگئے۔

صوبائی فرسٹ الیون ٹیموں کے مینجرز کو سیزن میں سات سے آٹھ لاکھ روپے ملیں گے۔ ریجنل سسٹم میں ٹیم منیجر کو صرف ایک ہزار روپیہ ڈیلی الاؤنس ملتا تھا ۔ماضی میں منیجرز کے حوالے سے خرد بردکے معاملات منظر عام پر آتے رہے ہیں بورڈ نے فرسٹ الیون ٹیموں کے منیجرز تعینات کئے ہیں ۔خدا بخش سلامی بلوچستان ، اظہر زیدی سینٹرل پنجاب ،فرخ زمان خیبر پختونخواہ ، آفاق رحیم ناردرن ،راشد خان سندھ اور شاہد بٹ سدرن پنجاب کے منیجر ہوں گے ۔

ادھر صوبائی ٹیموں کے کوچز نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی تیاریوں پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، فیصل اقبال، باسط علی ، عبدالرزاق، عبدالرحمن، محمد وسیم اور شاہد انور قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کےہیڈ آف کوچنگ گرانٹ بریڈ برن رواں ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان پہنچیں گے، ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن ستمبر کے تیسرے پاکستان پہنچیں گے۔

اپنی تعیناتی کے بعد گرانٹ بریڈ برن پہلی مرتبہ اکیس ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈ کوویڈ 19 کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے پاکستان نہیں آ سکے تھے ۔ گرانٹ بریڈ برن کی ثقلین مشتاق کے ساتھ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں تقرری ہوئی تھی ۔ ہائی پرفارمنس سنٹر میں باولنگ کوچ محمد زاہد اور وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے بھی انگلینڈ سے لاہور پہنچنے کے بعد رپورٹ کر دی۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھی ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کر دی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer