پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والا تعزیہ کا جلوس اختتام پذیر

پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والا تعزیہ کا جلوس اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) امام بارگاہ آل مرتضی کانگڑہ والے پانڈو سٹریٹ سے تعزیہ کا جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا پانڈو سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

امام بارگاہ آل مرتضی کانگڑہ والے سے تعزیہ کا جلوس برآمد ہوا، جلوس سے قبل علامہ کمال حیدر رضوی نے مجلس پڑھی اور اہل بیت پر ہونے والے مصائب بیان کئے۔ پانڈو سٹریٹ سے نکلنے والا تعزیہ کا جلوس عالمگیر روڈ، سراج بلڈنگ، بلاک سیداں، نوری بلڈنگ چوک، اسلام پورہ مین بازار، نیلی بار موڑ سے واپس پانڈو سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے دوران عزاداران حسین نے ماتم داری اور زنجیر زنی کی۔

انسان کو بیدار تو ہو لینے لے دو

ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین

عزاداران حسین کہتے ہیں کہ وہ یزید کے ظلم کے خلاف قیامت تک احتجاج کرتے رہیں گے۔ جلوس کے موقع پر جگہ جگہ لنگر اور سبیلیں لگائی گئی تھی۔ عزاداران حسین کا کہنا ہے کہ قیامت تک یزید کے ظلم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔