ویب ڈیسک : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ متاثرہ ریجنز میں طلبا، والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت کے پیش نظر ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے ۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب، اسلام آباد اور متاثرہ ریجن میں کل ہفتہ کو پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔فیصلہ طلباء ،والدین، اساتذہ اور سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے آج بھی لاہورمیں سکولوں کو 11 بجے چھٹی دینے کی ہدایت کی تھی ، دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے پیپرز ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ایس ڈی او پیرا کے امتحانات مؤخر کئے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل ایل بی امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بھی 11 اور 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے مختلف تحریری امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔